وائٹ ہاوس، ویٹیکن اور دی ہیگ میں ترکی کا سنگ مرمر

ہم عالمی سطح پر تقریباً 20 بلین مالیت کی قدرتی پتھروں کی تجارت سے موجودہ سے زیادہ حصہ وصول کرنا چاہتے ہیں اور ہمارا ہدف برآمداتی  اعداد و شمار کو 2 بلین سے 6 بلین ڈالر تک پہنچانا ہے: آئیدن دنچ ایر

918416
وائٹ ہاوس، ویٹیکن اور دی ہیگ میں ترکی کا سنگ مرمر

وائٹ ہاوس، ویٹیکن اور دی ہیگ میں ترکی کا سنگ مرمر استعمال کیا گیا ہے۔

استنبول معدنیات برآمداتی یونین IMIB کے سربراہ آئیدن دنچ ایر نے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم عالمی سطح پر تقریباً 20 بلین مالیت کی قدرتی پتھروں کی تجارت سے موجودہ سے زیادہ حصہ وصول کرنا چاہتے ہیں اور ہمارا ہدف برآمداتی  اعداد و شمار کو 2 بلین سے 6 بلین ڈالر تک پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی میں کثیر اقسام اور اعلیٰ  معیار کا سنگ مرمر  پایا جاتا ہے لہٰذا ترکی کا زیادہ معیاری منصوبوں میں شامل ہونا اور اپنے اہداف کو بلند رکھنا ضروری ہے۔

دنیا میں قدرتی پتھروں کے 33 فیصد کے ترکی میں پائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دنچ ایر نے کہا کہ سنگ مرمر میں ہم ایک نہایت اہم ملک کی حیثیت رکھتے ہیں اور اس شرح کو اپنے برآمداتی اعداد و شمار میں بھی ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی پتھروں کی عالمی تجارت کے تقریباً 20 بلین ڈالر سے ہم 2 بلین ڈالر کے ساتھ 10 فیصد حصہ وصول کر رہے ہیں۔ لیکن ہمارے قدرتی پتھروں کے ذخائر کے حوالے سے دیکھا جائے تو اپنے ہدف تک رسائی کے لئے  ہمارا 6 بلین ڈالر  کی برآمدات کرنا ضروری ہے۔

آئیدن دنچ ایر نے کہا کہ  ترکی میں 600 اقسام کا سنگ مرمر پایا جاتا ہے اور امریکہ کے وائٹ ہاوس، وینس  کے کلیسا اور ہالینڈ  کی دی ہیگ عالمی تعزیراتی عدالت  اور ویٹیکن کی طرح دنیا کے متعدد اہم تعمیراتی منصوبوں میں ہمارے مرمر کا استعمال کیا گیا ہے اور ہم اس میں مزید اضافہ کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کی سنگ مرمر کی ضرورت کا 56 فیصد اور بھارت  کی ضرورت کا 29 فیصد ہم پورا کر رہے ہیں اور دنیا بھر میں اپنے سنگ مرمر کی فروخت میں اضافہ کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں