ترکی کی مقامی گاڑی کون بنائے گا،اہم اعلان جمعرات کو صدرایردوان کریں گے

معلوم ہوا ہے کہ  صدر رجب طیب ایردوان جمعرات کے روز اس مقامی گاڑی کی تیار کنندہ  کمپنی کے نام کا اعلان کریں گے جو کہ اب تک صیغہ راز میں رکھا جا رہا تھا

837600
ترکی کی مقامی گاڑی کون بنائے گا،اہم اعلان جمعرات کو صدرایردوان کریں گے

ترکی کی مقامی  سطح پر تیار کی جانے والی  گاڑی اپنے آخری مراحل میں ہے ۔

 صدر رجب طیب ایردوان  جمعرات کے روز  اس مقامی گاڑی کی تیار کنندہ  کمپنی کے نام کا اعلان کریں گے جو کہ اب تک صیغہ راز میں رکھا جا رہا تھا ۔

 بتایا گیا ہے کہ  اس گاڑی کی تیاری میں  نامور کمپنیوں کا ایک مشترکہ گروپ  شامل ہوگا۔

 وزیر صنعت و ٹیکنالوجی    فاروق اوزُلو  اور ترک ایوان تجارت کے صدر  ررفعت حصار جیک اولو  کے درمیان اس سلسلے میں طویل  غور و خوض کرنے کے بعد  حتمی ناموں  کو ایک فہرست کی شکل میں   صدر ایردوان  کی خدمت میں منظوری کےلیے پیش کیا گیا ۔

  جمعرات کے روز ایوان صدارت میں ترک صنعت کاروں کا   ایک اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس کے دوران  ان کمپنیوں کے مشترکہ گروپ   کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

 وزیر سائنس نے بتایا کہ   مقامی گاڑی سن 2019 تک بازار میں دستیاب ہو سکے گی  جس کے حصول کےلیے  صارفین کو   پر کشش مراعات بھی فراہم کی جا سکیں گی ۔

 



متعللقہ خبریں