یہ صومالیہ میں سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے، وزیر اعظم حسن علی

ملک  کوتوانائی، صحت، بنیادی   ڈھانچے    اولیت  کے حامل  شعبوں  سمیت تقریباً ہر شعبے میں سرمایہ کاری   کی ضرورت  ہے

835963
یہ صومالیہ میں سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے، وزیر اعظم حسن علی

صومالیہ نے ترک کاروباری  شخصیات کو سرمایہ کاری کی اپیل کی ہے۔

صومالی وزیر اعظم حسن  علی خیری نے  صومالیہ کے ترکی کے طویل المدت سٹریٹیجک شراکت دار ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے ملک  کوتوانائی، صحت، بنیادی   ڈھانچے    اولیت  کے حامل  شعبوں  سمیت تقریباً ہر شعبے میں سرمایہ کاری   کی ضرورت  ہے۔"

ترک  ٹھیکہ دار یونین کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلان کے مطابق حسن علی اور ان کے ہمراہی وفد نے    ان کے دفتر کا دورہ کرتے ہوئے  ترک ٹھیکہ دار فرموں اور دیگر نجی شعبوں کے نمائندوں  سے ایک اموری ضیافت  پر ملاقات کی۔

اعلامیہ کے مطابق  ترکی اور صومالیہ کے مابین  تجارتی و اقتصادی تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے دور میں موجودہ تعلقات کے فروغ،  تعمیرات کے شعبے میں  تعاون اور اٹھائے جانے والے اقدام کا بغور جائزہ لیا گیا۔

اس دوران صومالی وزیر اعظم نے کہا کہ یہ  ہمارے ملک میں سرمایہ کاری کرنے کا  موزوں ترین وقت ہے۔"  اس حوالے سے حکومت ترک سرمایہ کاروں  کو    ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔



متعللقہ خبریں