اگلے 10 سالوں میں IMF کا مرکز واشنگٹن کی بجائے بیجنگ ہو سکتا ہے

ترقی پذیر ممالک کے بڑھوتی کا رجحان  کے جاری رہنے کی صورت میں فنڈ کا مرکز 10 سال کے اندر چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منتقل ہو سکتا ہے۔ کرسٹین لاگارڈ

777196
اگلے 10 سالوں میں IMF کا مرکز واشنگٹن کی بجائے بیجنگ ہو سکتا ہے

عالمی مالیاتی فنڈ IMF کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے بڑھوتی کا رجحان  کے جاری رہنے کی صورت میں فنڈ کا مرکز 10 سال کے اندر چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منتقل ہو سکتا ہے۔

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں منعقدہ اجلاس  سے خطاب میں لاگارڈ نے کہا ہے کہ چین اور دیگر ترقی  پذیر منڈیوں میں ترقی کا رجحان  جاری رہنے کی صورت میں  اور اس کی IMF کی ووٹوں کی ساخت میں بھی عکاسی ہونے کی صورت میں فنڈ کا مرکز بیجنگ میں منتقل ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ IMF کی بڑی اور ترقی پذیر منڈیوں کی نمائندگی ضروری ہے اور اس کا مفہوم یہ ہے کہ 10 سال کے بعد ہو سکتا ہے کہ ہم خطاب واشنگٹن کی بجائے بیجنگ میں کر رہے ہوں۔

واضح رہے کہ IMF کا قیام 1945 میں عمل میں آیا  اور اس وقت سے اب تک اس کا مرکزی دفتر امریکہ میں ہے۔

امریکہ کو IMF کے 16.5 فیصد ووٹ کے حق کے ساتھ فیصلوں کو ویٹو کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

ماہرین اقتصادیات کے اندازوں  کے مطابق اگر چین سالانہ 6 فیصد  سے زائد شرح سے  ترقی کرنا جاری رکھتا ہے تو اگلے 10 سالوں میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی بڑی ترین اقتصادیات بن جائے گا۔



متعللقہ خبریں