ترکی: افراطِ زر کی شرح نیچے کی طرف

6 ماہ کے افراط زر کے اعداد و شمار کے مطابق ماہِ جون میں افراط زر کی شرح 0.27  فیصدکی شرح سے کم ہوئی ہے جبکہ سالانہ شرح میں 10.9 فیصد کی شرح سے کمی ریکارڈ کی گئی

763734
ترکی: افراطِ زر کی شرح نیچے کی طرف

ترکی میں ماہِ جون میں افراط زر کی شرح کمی کی طرف مائل ہے۔۔۔

ترکی کے محکمہ شماریات کے 6 ماہ کے افراط زر کے اعداد و شمار کے مطابق ماہِ جون میں افراط زر کی شرح 0.27  فیصدکی شرح سے کم ہوئی ہے جبکہ سالانہ شرح میں 10.9 فیصد کی شرح سے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

6 ماہ کے صارف قیمتوں کا انڈیکس بھی 5.89 فیصد تک رہا۔

ماہِ جون میں سب سے زیادہ  بلند قیمتیں اندرون ملک سیاحتی ٹوئرز میں ریکارڈ کی گئیں۔

سب سے زیادہ سستی فروخت ہونے والی چیز ٹماٹر رہی۔

آلو، سویا بین کی پھلیاں اور انڈے بھی ایسی مصنوعات ہیں کہ جن کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

نائب وزیر اعظم نورالدین جانکلی نے افراطِ زر میں کمی کے رجحان کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ" افراطِ زر میں کمی اقتصادیات میں حساس اور ذی شعور انتظامی سوجھ بوجھ کا نتیجہ ہے"۔



متعللقہ خبریں