قطر۔ترکی تجارت نے 16 روز میں ریکارڈ توڑ ڈالا،مزید فروغ کا امکان

وزیرتجارت بلند توفیکجی  نے کہا ہے کہ 16 روز کے دوران  ہم نے  قطر کو  ساڑھے 32  ملین ڈالرز کی برآمدات  ممکن بنائی ہیں

758555
قطر۔ترکی تجارت نے 16 روز میں ریکارڈ توڑ ڈالا،مزید فروغ کا امکان

قطر کےلیے ترک برآمدات نے ریکارڈ توڑ ڈالا ۔

ہمسایہ ممالک   کی پابندیوں کے شکار  خلیجی ملک قطر کےلیے اس مشکل گھڑی میں  ترکی نے مدد جاری رکھی ہوئی ہے۔

 وزیر تجارت بلند توفیکجی  نے کہا ہے کہ 16 روز کے دوران  ہم نے  قطر کو  ساڑھے 32  ملین ڈالرز کی برآمدات  ممکن بنائی ہیں ۔

قطر کےلیے غذائی ضروریات سے لدے  طیاروں کی تعداد بھی 100 سے تجاوز کر گئی ہے  جبکہ ایک بحری جہاز  بھی ازمیر کی بندرگاہ سے  روانہ ہو چکا ہے۔

دریں اثنا٫  ترک تاجر بھی دوہا میں  حکام کے ساتھ  مختلف تجارتی پہلووں پر بات چیت کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں