ترک معیشت کی شرح نمو 5 فیصد

ترک محکمہ شماریات  نے سال کی  پہلی سہہ ماہی کے حوالے  سے  قومی پیداوار کے  اعداد وشمار کا اعلان کیا  ہے

750930
ترک معیشت کی شرح نمو 5 فیصد

ترک معیشت نے  رواں سال کی  پہلی سہ ماہی میں 5 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے۔

ترک محکمہ شماریات  نے سال کی  پہلی سہہ ماہی کے حوالے  سے  قومی پیداوار کے  اعداد وشمار کا اعلان کیا  ہے۔

جس کے مطابق   امسال کی  پہلی سہہ ماہی میں  مذکورہ شرح میں گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں  5 فیصد  کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انادولو ایجنسی  کے "شرح نمو کی توقعات سروے "   میں حصہ لینے والے  ماہرین اقتصادیات کے مطابق  سال کی  پہلی  چوتھائی میں  شرح نمو کی توقع  3٫8 فیصد تھی۔

بلند سطح کے اعداد  وشمار نے استنبول اسٹاک  مارکیٹ میں  ریکارڈ قائم کیا ہے، استنبول     اسٹاک   مارکیٹ کا بھاؤ  99٫455    پوائنٹس ہے۔

اقتصادی امور کے وزیر  نہات زیبک    چی  کا کہنا ہے کہ  ترکی  نے یورپی یونین    کے23 ارکان    سے زیادہ   سرعت سے   ترقی کر نے   میں کامیابی حاصل کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں