مشین اور کیمیا انڈسٹری 118 ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ سیکٹر میں تیسرے نمبر پر

ترکی کے دیرینہ صنعتی  اداروں میں سے مشین اور کیمیا انڈسٹریMKE ، گذشتہ سال 118 ملین ڈالر  کی برآمدات کے ساتھ سیکٹر میں تیسرے نمبر پر رہی

750284
مشین اور کیمیا انڈسٹری 118 ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ سیکٹر میں تیسرے نمبر پر

ترکی کے دیرینہ صنعتی  اداروں میں سے مشین اور کیمیا انڈسٹریMKE ، گذشتہ سال 118 ملین ڈالر  کی برآمدات کے ساتھ سیکٹر میں تیسرے نمبر پر رہی۔

دفاع اور ایوی ایشن  صنعت کی برآمداتی یونین کے سال 2016 کے اعداد و شمار کے نتیجے میں   MKE نے" دفاعی صنعت کے تیسرے کامیاب ترین برآمد کنندہ" کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

اس کارکردگی کے ساتھ MEK، استنبول  چیمبر آف انڈسٹری کے " ترکی کے 500 بڑے صنعتی ادارے" نامی تحقیق میں بھی پبلک اداروں کی کیٹیگری میں دوسرے نمبر پر رہا ہے۔

سال 2002 میں MEK کے برآمداتی اعداد و شمار صرف 2 ملین ڈالر تھے لیکن اس وقت  اس کا تجارتی حجم 118 ملین تک پہنچ چکا ہے۔

ادارہ اسلحے اور ایمونیشن کی برآمدات کے ساتھ  ساتھ بیرونی ممالک میں تنصیبات قائم کر رہا ہے یہی نہیں  مغربی فرموں کی ناکارہ تنصیبات کو بھی متحرک کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں