مشتبہ رقوم کی نقل و حرکت پر خاموشی کی سزا،41 ملین ڈالرزجرمانہ

امریکی سینٹرل بینک FED نے جرمن ڈوئچے بینک  پر  رقوم  کی  مشتبہ نقل و حرکت   پر  غفلت برتنے کے جواز میں  41 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا ہے

742826
مشتبہ رقوم کی نقل و حرکت پر خاموشی کی سزا،41 ملین ڈالرزجرمانہ

امریکی سینٹرل بینک FED نے جرمن ڈوئچے بینک  پر  رقوم  کی  مشتبہ نقل و حرکت   پر  غفلت برتنے کے جواز میں  41 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

 امریکی بینک کےمطابق ، ڈوئچے بینک  نے سن 2011 تا 2015 کے درمیان کروڑوں ڈالرز کے  حامل بعض کھاتوں کی مشتبہ نقل و حرکت  پر  کوتاہی برتی  جس کی بنا پر  اُسے جرمانے کی یہ سزا سنائی گئی ہے ۔

Fed  نے امید ظاہر کی ہے کہ اس جرمانے کے بعد جرمن بینک  اپنی کارکردگی اور حساسیت کا بھرپور مظاہرہ کرے گا۔

یاد رہے کہ  امریکی بینک نے  گزشتہ مہینے بھی   غیر ملکی زر مبادلہ   کے لین دین میں بعض خامیوں کی نشاندہی کرتےہوئے متعلقہ بینک   پر   160 ملین ڈالر  کا جرمانہ عائد کیا تھا ۔

 



متعللقہ خبریں