ٹرکش کارگو کے ذریعے تازہ سبزیوں اور پھلوں کی برآمد کی جائے گی

رواں سال  35 مقامات  کے لئے 20 ہزار ٹن کے قریب تازہ سبزیاں اور پھل برآمد کرنے کا ہدف قائم کیا گیا ہے

731834
ٹرکش کارگو کے ذریعے تازہ سبزیوں اور پھلوں کی برآمد کی جائے گی

ترک تازہ پھلوں اور سبزیوں کے برآمد کنندگان  اور ٹرکش ائیر لائن کی کارگو کمپنی ٹرکش کارگو  کے درمیان سمجھوتہ طے پانے کے بعد رس بھری پھل  سے  تازہ پھلوں اور سبزیوں کی فضائی  برآمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

اطلاع کے مطابق ٹرکش کارگو کے حکام ، ترکی برآمد کنندگان  اسمبلی MIT اور ایجئین تازہ پھلوں اور سبزیوں کے برآمد کنندگان کی یونین  کے اراکین کے درمیان ضلع ازمیر میں اجلاس ہوا۔

مذاکرات میں برآمد کنندگان نے سالانہ ایک لاکھ 72 ہزار ٹن تازہ سبزیوں اور پھلوں کو فضائی کارگو کے ذریعے برآمد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

برآمد کنندگان نے ٹرکش کارگو سے صلاحیت اور مراکز  میں اضافہ کرنے اور کارگو کی مالیت کو 30 سے 50 فیصد کے درمیان کم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مذاکرات کے بعد کارگو کی منزل کے مطابق قیمتوں میں کمی کرنے اور طیارے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے موضوع پر سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

سمجھوتے کی رُو سے رواں سال  35 مقامات  کے لئے 20 ہزار ٹن کے قریب تازہ سبزیاں اور پھل برآمد کرنے کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں