بین الاقوامی فرموں کی ترکی میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی

طویل   مدت میں  ترک معیشت  کہیں زیادہ  بہتر ہو گی،   ان عوامل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہم   سرمایہ کاری کر رہے ہیں، اور آئندہ بھی کرتے رہیں  گے

700831
بین الاقوامی فرموں کی ترکی میں سرمایہ کاری  میں گہری  دلچسپی

 

ترک معیشت   پر  بھر پور اعتماد   رکھنے کا اظہار کرنے والے فرموں کے اعلی   منتظمین نے سرمایہ کاری کے عمل کو اضافے کے ساتھ جاری رکھنے کا  عندیہ دیا ہے۔

سامسنگ الیکٹرونکس کے  ترکی   دفتر کے چیئرمین دائے  ہیون کم  کا کہنا ہے کہ ہم نے  مستقبل    کے لیے ترکی میں سرمایہ کاری کی ہے،  اس حوالے سے نئے   شو رومز  کھولے گئے ہیں، جس سے  روز گار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔

کِم نے  بتایا کہ ہمارے  کئی  شعبوں میں  سرمایہ کاری کے اہداف   موجود ہیں، تر ک مالی   منڈی   درمیانی اور طویل المدت   استعداد کی مالک ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ  طویل   مدت میں  ترک معیشت  کہیں زیادہ  بہتر ہو گی،   ان عوامل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہم   سرمایہ کاری کر رہے ہیں، اور آئندہ بھی کرتے رہیں  گے۔

ترکی کی نفوس نوجوان ہونے  جو کہ ان کی  فرم کے لیے بڑا اہم ہونے  کا ذکر کرنے والے کم  نے  کہا ہے کہ ہم  نوجوانوں کی نوکری کی درخواستوں  پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔

اسی طرح نیسلے  ترکی کے  بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین اور سی ای او   فیلکس  ایلےمین   کا بھی کہنا ہے کہ ترکی ایک شاندار ملک ہے، یہ  انتہائی درجے  موزوں  محل  و قوع پر واقع ہے اور اس کی   معیشت   ترقی کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری  فرم 108 برسوں سے ترکی میں  اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے اور پہلے کی نسبت ہماری سرمایہ کاری  کی سطح  میں  بھی  اضافہ کیا جائیگا۔ق



متعللقہ خبریں