امریکی بینک نے سود کی شرح بڑھا دی،عالمی منڈیاں تذبذب کا شکار

امریکی فیڈرل ریزرو بینک  نے سود کی مد  میں اضافہ کر دیا ہے جس کا سبب معاشی منڈیوں کی غیر یقینی صورت حال کو بتایا گیا ہے

630740
امریکی بینک نے سود کی شرح بڑھا دی،عالمی منڈیاں تذبذب کا شکار

امریکی فیڈرل ریزرو بینک  نے سود کی مد  میں اضافہ کر دیا ہے ۔

 بینک کی سربراہ جینیٹ یلین  نے  اس موقع پر کہا کہ   معاشی منڈیوں پر ایک  غیر  یقینی  کیفیت طاری  ہے  اور نئی حکومتی پالیسیاں اس کا سبب ہیں۔

 امریکی بینک نے   اب سود کی شرح  0٫25 تا 0٫50 سے بڑھا کر 0٫50 تا 0٫75 کر دیا ہے۔

 اس فیصلے کے بعد  امریکی ڈالر کی قیمت  یورو  کے مقابلے میں 0٫5 اور چینی  یوآن کے مقابلے میں 0٫9   بڑھ گئی ۔

 دوسری جانب  ڈاو جونز اور نیس ڈیک    میں تیل کی قیمیتں 4 فیصد گر گئیں۔

 بینک کے اعلی حکام  کا کہنا ہے کہ  زر پالیسیوں   سے   کاروباری دنیا    کو تقویت  ملے گی جس کے نتیجے میں  افراط زر کی شرح  2 فیصدکے لگ بھگ  رہنے   کا امکان پیدا ہوگا۔

 امید ظاہر کی گئی ہے کہ  نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ    کی طرف سے ٹیکس  کٹوتیوں اور بنیادی ڈھانچوں  کے اخراجات میں  اضافے   کے اعلان کے بعد  مرکزی بینک    سخت گیر پالیسیوں پر کاربند رہے  گا۔



متعللقہ خبریں