ٹرمپ کی زیر صدارت امریکہ جرمن اقتصادیات کو متاثر کر سکتا ہے

انتخابی مہم کے دوران جن پالیسیوں کا ڈونلڈ ٹرمپ نے ذکر کیا تھا ان کے اطلاق کی صورت میں جرمنی کی اقتصادیات اور خارجہ پالیسی اس سے متاثر ہو سکتی ہے

617035
ٹرمپ کی زیر صدارت امریکہ جرمن اقتصادیات کو متاثر کر سکتا ہے

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں غیر متوقع  صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر جرمنی میں اندیشوں کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ملک میں ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرِ  صدارت  امریکہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کا موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے انتہا پسندانہ روّیے کے جاری رہنے کی صورت میں اور انتخابی مہم کے دوران جن پالیسیوں کا انہوں نے ذکر کیا تھا ان کے اطلاق کی صورت میں جرمنی کی اقتصادیات اور خارجہ پالیسی اس سے متاثر ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت تقریباً 6 لاکھ 30 ہزار جرمن مزدور  امریکی فرموں کی طرف سے منتخب کمپنیوں میں کام کر رہے ہیں، اسی طرح جرمنی میں کُل 1.5 ملین سے زیادہ روزگار امریکہ کے ساتھ موجود تجارت سے منسلک ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ماہرین کا خیال ہے کہ اگر ٹرمپ انتخابی مہم میں پیش کردہ پالیسیوں کا اطلاق کرتے ہیں تو اس سے جرمن اقتصادیات ا ور خارجہ تجارت متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔



متعللقہ خبریں