چین کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہونگے: شیمشیک

ترکی اور چین کے درمیان نائب وزرائے اعظموں کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس انقرہ میں ہوا جس میں شریک نائب وزیراعظم مہمت شیمشیک نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان  سیاسی  و اقتصادی تعلقات مزید مستحکم کیے جائیں گے

603947
چین کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہونگے: شیمشیک

ترکی اور چین کے درمیان  نائب وزرائے اعظموں     کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس انقرہ میں ہوا۔

 اجلاس میں   نائب  وزیراعظم مہمت شیمشیک  نے  چینی نائب وزیراعظم  وانگ لیانگ    نے شرکت کی جس کے بعد ایک مشترکہ اخباری  کانفرنس    کا انعقاد کیا گیا ۔

 اس موقع پر مہمت شیمشیک نے  کہا کہ  دو طرفہ تعلقات کا ہم نے اجلاس میں جائزہ لیا   اور اس بات پر اتفاق رائے  طے کیا گیا ہے کہ  دونوں ممالک کے درمیان  سیاسی  و اقتصادی تعلقات مزید مستحکم کیے جائیں گے۔

 جناب شیمشیک نے کہا کہ  کمیٹی کے اس پہلے اجلاس میں  متعدد شعبوں میں تعاون کے فروغ پر غور کیا گیا ۔

  اس اجلاس میں  ترک سینٹرل بینک کے گورنر مراد چیتین قایا  کے علاوہ   دیگر ترک  وزارتوں کے اعلی حکام بھی شامل تھے ۔



متعللقہ خبریں