آئندہ کے 3 سال ترکی کےلیے اہم ہیں: فیچ

عالمی قرضوں کی درجہ بندی کے  ادارے فیچ ریٹنگز  نے  گزشتہ ماہ سے متعلق اپنی عالمی رپورٹ  جاری کر دی ہے جس کے مطابق، مستقبل کے  چند سالوں میں ترکی کی  معیشت  بہتر ہو گی اور افراط زر کی شرح میں نمایاں کمی  رونما ہو سکتی ہے

582346
آئندہ کے 3 سال ترکی کےلیے اہم ہیں: فیچ

عالمی قرضوں کی درجہ بندی کے  ادارے فیچ ریٹنگز  نے  گزشتہ ماہ سے متعلق اپنی عالمی رپورٹ  جاری کر دی ہے۔

 فیچ نے  پیشن گوئی ظاہر کی ہے کہ  مستقبل کے  چند سالوں میں ترکی کی  معیشت  بہتر ہو گی اور افراط زر کی شرح میں نمایاں کمی  رونما ہو سکتی ہے۔

 رپورٹ کی رو سے،   ترکی کی  خام ملکی پیداوار کی  شرح اس سال 3 فیصد ،آئندہ سال  3٫2 فیصد  اور 2018 میں  3٫5 فیصد    ترقی حاصل کرے گی ۔

 ادارے نے  اس بات کا بھی امکان ظاہرکیا ہے  کہ  ترکی میں افراط زر کی شرح    اس سال 7٫9 فیصد،آئندہ سال 7٫7 فیصد جبکہ  2018 میں  7٫5 فیصد  کے لگ بھگ رہے گی ۔



متعللقہ خبریں