دو طرفہ بلا ویزہ آمدو رفت جلد بحال ہو جائے: روسی نائب وزیر

روس کے نائب وزیر  اقتصادی  و ترقیاتی امور  الیکسی لیخا شیف  نے  کہا ہے کہ ہم نے  ترک تاجروں کی بلا ویزہ   دو طرفہ   آمدو رفت کی بحالی  کےلیے رجوع کیا ہے

581750
دو طرفہ بلا ویزہ آمدو رفت  جلد بحال ہو جائے: روسی نائب وزیر

روس کے نائب وزیر  اقتصادی  و ترقیاتی امور  الیکسی لیخا شیف  نے  کہا ہے کہ ہم نے  ترک تاجروں کی بلا ویزہ   دو طرفہ   آمدو رفت کی بحالی  کےلیے رجوع کیا ہے۔

 لیخا چیف نے  روسی خبر رساں ایجنسی  تاس  سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ  ہم نے   روسی وزارت خارجہ کے توسط سے  بلا ویزہ    آمدو رفت کو  یقینی بنانے کےلیے  رجوع کیا ہے جنہوں نے ہمارے مطالبے سے متعلق ترک  وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔

 روس نائب وزیر نے کہا کہ  صدر پوٹین  کے حکومت  ترکی سے تعلقات بحال کرنے کے اشارے ملتے ہی ہماری وزارت نے   امور سر  انجام دینا شروع کر دیئے ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی اس بارے میں حوصلہ افزا نتائج حاصل ہونگے۔

 



متعللقہ خبریں