ہنگامی حالات ملکی سکون اور حکومت کی بقاء کے لئے کیا گیا بروقت فیصلہ ہے

ہم کاروباری دنیا کی حیثیت سے ہنگامی حالات کے دوران غیر معمولی کوشش کا مظاہرہ کریں گے اور بھرپور صلاحیت کے ساتھ کام کرنا جاری رکھیں گے۔ ابراہیم چاعلار

534098
ہنگامی حالات ملکی سکون اور حکومت کی بقاء کے لئے کیا گیا بروقت فیصلہ ہے
İbrahim Burkay.jpg

کاروباری دنیا سے بعض  نمائندوں نے ہنگامی حالات کے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ترکی کے امن و سکون اور حکومت  کی بقاء کے لئے کیا گیا بروقت فیصلہ ہے۔

استنبول ٹریڈ چیمبر کے سربراہ ابراہیم چاعلار  نے ہنگامی حالات کے بارے میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہنگامی  حالات ہنگامی ادوار کی ضرورت ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری دنیا کی حیثیت سے ہم جانتے ہیں  کہ ہنگامی شرائط کو صرف ہنگامی تدابیر کے ساتھ ہی رفع کیا جا سکتا ہے۔

ابراہیم چاعلار نے کہا کہ ملت کے کانفیڈینشل پر حملہ کرنے سے  ہچکچاہٹ محسوس نہ کرنے والے اور عام شہریوں پر فائر کھولنے والے ان دہشت گردوں  کو اس فیصلے  کے زیر سایہ جڑ سے  اور نہایت سرعت کے ساتھ ختم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان  اور حکومت نے  جس عزم کا مظاہرہ کیا ہے اس نے ترکی کے مستقبل کو خوداعتمادی  بخشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات کے طفیل قوم کے حُر ارادے کو دوبارہ ایسے تاریک دنوں کا سامنا نہیں ہوگا۔ ہم کاروباری دنیا کی حیثیت سے ہنگامی حالات کے دوران غیر معمولی کوشش کا مظاہرہ کریں گے اور بھرپور صلاحیت کے ساتھ کام کرنا جاری رکھیں گے۔

استنبول کموڈٹی ایکسچینج کے سربراہ علی کوپُز  نےکابینہ کی طرف سے 3 ماہ کے لئے ہنگامی حالات  کے فیصلے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان  کی زیر قیادت منعقدہ کابینہ کے اجلاس نے ضروری کاروائی کر دی ہے۔

کوپُز نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ کابینہ نے جمہوریت کو درپیش خطرات کے تاحال جاری ہونے  کا احساس ہونے کی وجہ سے  ہنگامی حالات کا  فیصلہ کیا ہے   ۔ چند گھنٹے قبل بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ کمپنیوں کی طرف سے آگے پیچھے جاری کردہ بیانات  بھی اس بات کے عکاس ہیں کہ قبضے کی کوشش  نے اقتصادیات  کے شعبے کو بھی متحرک کر دیا ہے۔

ضلع بُرصا ٹریڈ چیمبر  کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم بُرکائے  نے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ  ہنگامی حالات کی طفیل ترکی کو مضبوط جمہوریت اور قابل اعتماد قانونی نظام  حاصل ہو گا۔

ابراہیم  بُرکائے نے کہا کہ درپیش خطرات کو جلد از جلد برطرف کرنے کے لئے صدر رجب طیب ایردوان  کا اعلان کردہ ہنگامی حالات کا فیصلہ ترک ملت کے ہر فرد  کے حقوق اور آزادیوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ملّی اہداف تک رسائی کے لئے بھی زمین ہموار کرے گا۔



متعللقہ خبریں