ترک معیشت کی شرح نمو ای ای سی ڈی میں سر فہرست
گزشتہ 6 ماہ میں 5٫2 فیصد کی شرح سے ترکی تنظیم کے رکن ملکوں میں سب سے زیادہ شرح نمو حاصل کرنے والے ملک کا اعزاز رکھتا ہے
![ترک معیشت کی شرح نمو ای ای سی ڈی میں سر فہرست](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/e3bc/72a3/d311/5788c4e394ad3.jpg?time=1719164087)
نائب وزیر اعظم مہمت شمشیک کا کہنا ہے کہ اقتصادی ترقی و تعاون تنظیم اوا ی سی ڈی کےملکوں کے درمیان تیز ترین رفتار سے ترقی کرنے والا ملک ترکی ہے۔
شمشیک نے اوای سی ڈی کی سیکرٹری جنرل انجیل گوریا سے غازین تپ میں "2016 او ای سی صی ترکی اقتصادی جائزاتی رپورٹ کے تعارف کے متعلق ایک پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔
انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ میں 5٫2 فیصد کی شرح سے ترکی تنظیم کے رکن ملکوں میں سب سے زیادہ شرح نمو حاصل کرنے والے ملک کا اعزاز رکھتا ہے۔
اپنے خطاب میں ترکی کے اقتصادی استحکام کا ذکر کرنے والے نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ " اقتصادی شعبے میں مثبت فضا کو جاری رکھنے کے لیے تعمیری اصلاحات کی جانی چاہییں، اس کے ساتھ مسئلے کا جڑ سے حل تلاش کرنے کے لیے بھی اقدامات اٹھانے چاہییں۔"
متعللقہ خبریں
![وزیر خزانہ کے برطانوی چیتھم ہاؤس میں ترک معیشت پر جائزے](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/2c2c/2e17/7c21/667433d0d3b4a.jpg?time=1719164087)
وزیر خزانہ کے برطانوی چیتھم ہاؤس میں ترک معیشت پر جائزے
ترکیہ کی قوتِ خرید کی برابری کے اعتبار سے دنیا کی 11ویں بڑی معیشت ہے