اسپین اور پرتگال کو سزا ہو سکتی ہے

یورپی یونین کمیشن نے وسیع پیمانے پر بجٹ کے خساروں کی وجہ سے اسپین اور پرتگال کے لئے سزا  کا سرکاری  عمل شروع کروانے کا فیصلہ کر دیا

525617
اسپین اور پرتگال کو سزا ہو سکتی ہے

اسپین  اور پرتگال  بجٹ کے انتظام میں ناکام رہے ہیں۔

یورپی یونین کمیشن نے وسیع پیمانے پر بجٹ کے خساروں کی وجہ سے اسپین اور پرتگال کے لئے سزا  کا سرکاری  عمل شروع کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یورپی یونین کمیشن کے نائب سربراہوالڈیس ڈومبرووسکس نے موضوع سے متعلق منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ یورپی یونین کے ممالک کو اصولوں کی پابندی کرنا چاہیے اور اپنی مالیاتی حالت کو مستحکم حالت میں لانا چاہیے۔

ڈومبرووسکس نے موضوع کو یورپی یونین کونسل   کے ایجنڈے پر پیش کئے جانے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ "اگر کونسل اس نتیجے پر پہنچتی ہے کہ اسپین اور پرتگال نے بجٹ خساروں کے مقابل ضروری کوشش نہیں کی  تو پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں اور جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے"۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایسی کوئی صورتحال پیش نہ آنے کی وجہ سے دی جانے والی متوقع سزا یونین کے قانون میں بھی ایک نیا اقدام ہو گی۔



متعللقہ خبریں