روس سےچارٹر پروازوں کا آغاز،سیاحتی ایجنٹوں میں خوشی کی لہر

ترکی  اور روس کے درمیان  تعلقات کی بحالی  کے نتیجے میں   روسی وزارت مواصلات  نے اعلان کیا ہے کہ     ترکی کےلیے جلد ہی چارٹر پروازوں کا سلسلہ دوبارہ سے  شروع کیاجائے گا

522091
روس سےچارٹر پروازوں کا آغاز،سیاحتی ایجنٹوں میں خوشی کی لہر

ترکی  اور روس کے درمیان  تعلقات کی بحالی  کے نتیجے میں   روسی وزارت مواصلات  نے اعلان کیا ہے کہ     ترکی کےلیے جلد ہی چارٹر پروازوں کا سلسلہ دوبارہ سے  شروع کیاجائے گا۔

 اس اعلان کے بعد کریملن نے  اپنے بیان میں    بتایاہے کہ  دونوں حکومتوں کے درمیان  اقتصادی تعلقات کی بحالی  پر مبنی مذاکرات  بھی شروع کیے جائیں گے اور امید ہے کہ گزشتہ سال نومبر میںِ   عائد اقتصادی پابندیوں کو ختم کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔

 اس اعلان کے بعد  ترک سیاحتی ایجنٹوں  میں خوشی   کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

 روسی وزیراعظم   دیمیتری میدویویدف  نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ترکی پر عائد   پابندیاں مرحلہ وار ختم کی جائیں گی ۔



متعللقہ خبریں