عالمی آبادی کا صرف ایک فیصد مجموعی دولت کے 47 فیصد پر قابض ہے:انکشاف

ایک امریکی رپورٹ میں  بتایا گیا ہے کہ  دنیا کی  محض 1 فیصد آبادی امیر  ترین ہے  جن کے پاس عالمی دولت کی مجموعی تعداد کا 47 فیصد  موجود ہے  جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اضافہ بھی دیکھنے میں آ رہا ہے

507329
عالمی آبادی کا صرف ایک  فیصد مجموعی دولت کے 47 فیصد پر قابض ہے:انکشاف
etiyopya açlık krizi.jpg

عالمی آبادی کا صرف 1 فیصد دنیا  کی مجموعی دولت کے 47 فیصد کا مالک ہے۔

 اس  بات کا انکشاف  امریکی مشاورتی کمپنی بوسٹن کنسلٹنگ  نے  کیا ہے جس  نے   سال 2016   کے  امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی ہے۔

 رپورٹ میں  بتایا گیا ہے کہ  دنیا کی  محض 1 فیصد آبادی امیر  ترین ہے جن کے پاس   عالمی دولت   کی مجموعی تعداد کا 47 فیصد  موجود ہے  جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اضافہ بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔

 رپورٹ  کے مطابق، دنیا کی امیر ترین آبادی میں امریکہ سر فہرست ہے جہاں 80 لاکھ افراد امیر ہیں  جس کے بعد چین  دو ملین   کی اور جاپان ایک ملین افراد   کی آبادی سے نمایاں ہیں۔

جبکہ دنیا کے امیر ترین ممالک میں  سویٹ زر لینڈ اور لیخٹن شٹائن  شامل ہیں جہاں کی فی کس قومی آمدنی  انتہائی  بلند ہے۔



متعللقہ خبریں