برازیل: عبوری صدر تامر کی یونینوں کے صدورسے ملاقات،اہم معاملات پر غور

برازیل کی صدر  دیلما روزیف    کی سبکدوشی کے بعد  عبوری صدر میشیل تامر  نے ملک سے اقتصادی بحران  کے خاتمے  کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں

492458
برازیل: عبوری صدر تامر کی یونینوں کے صدورسے ملاقات،اہم معاملات پر غور

برازیل کی صدر  دیلما روزیف    کی سبکدوشی کے بعد  عبوری صدر میشیل تامر  نے ملک سے اقتصادی بحران  کے خاتمے  کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

 تامر نے  گزشتہ روز اس سلسلے میں  ملک کی بعض یونینوں کے صدور سے ملاقات کی  جس میں  سماجی مراعات اور پینشن  تنخواہوں پر غور کیا گیا ۔

اس اثنا میں  ساو پاولو کی سڑکوں  پر روزیف    کے حامیوں نے مظاہرے شروع کر دیئے اور تامر  کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی ۔

 گزشتہ ہفتے بد عنوانی اور بجٹ میں  ہیرا پھیری کے دعووں پر کانگریس  کی منظوری سے صدر دیلما روزیف کو اقتدار سے وقتی طور پر  الگ ہونا پڑا تھا  ۔



متعللقہ خبریں