سعودی عرب بحیرہ احمر پر پل تعمیر کرے گا: شاہ سلمان

مصر کے دورے پر موجود سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے کہا ہے کہ اُن کا ملک بحیرہ احمر پر ایک پل تعمیر کرے گا جو کہ مصر سے منسلک ہوگا

467560
سعودی عرب بحیرہ احمر پر پل تعمیر کرے گا: شاہ سلمان

مصر کے دورے پر موجود سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے کہا ہے کہ اُن کا ملک بحیرہ احمر پر ایک پل تعمیر کرے گا جو کہ مصر سے منسلک ہوگا ۔

سعودی شاہ نے کہا کہ اس پل کی تعمیر سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔

یاد ر ہے کہ اس پل کی تعمیر کا ذکر پیلی متعدد بار ہو چکا ہے مگر سلامتی کو در پیش خطرات کی وجہ سے یہ منصوبہ ہمیشہ التوا کا شکار رہا ۔

اس پل کی تعمیر پر 3 تا 4 بلین ڈالر لاگت آئے گی ۔



متعللقہ خبریں