قطر کی ترکی میں سرمایہ کاری جاری ہے

قطرکی سرمایہ کاری فرم نے استنبول میں مزید غیر منقولہ خرہدنے کا فیصلہ کیا ہے

459798
قطر کی ترکی میں سرمایہ کاری جاری ہے

قطر کی سب سے بڑی غیر منقولہ سرمایہ کاری فرم مازایا کے سی ای او حماد الا ہدفہ نے ترک غیر منقولہ منڈی میں اہم مواقعوں کے درمیانے اور طویل عرصے تک جاری رہنے کی توضیح کرتے ہوئے کہا ہے کہ " استنبو ل میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ہر گز نقصان برداشت نہیں کرنا پڑتا۔

انہوں نے حالیہ دس برسوں میں ترک غیر منقولہ شعبے کی ترقی کو "محتشم" کے الفاظ سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے ترک مالی منڈیوں کی صورتحال کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ترکی میں سرمایہ کاری کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔

ہدفہ نے مزید بتایا کہ قطر اور ترکی کے مابین ماکرو بزنس تعاون اور بھائی چارگی کے تعلقات سے دونوں ملکوں کے مفادات کے لیے کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں