یورپی یونین شامی مہاجرین کی بہبود کےلیے 3 بلین یورو دے گی

یورپی یونین نے ترکی میں موجود شامی پناہ گزینوں کی اعانت کےلیے 3 بلین یورو دینے کا وعدہ کیا ہے

422106
یورپی یونین شامی مہاجرین کی بہبود کےلیے  3 بلین یورو دے گی

یورپی یونین نے ترکی میں موجود شامی پناہ گزینوں کی اعانت کےلیے 3 بلین یورو دینے کا وعدہ کیا ہے ۔
یورپی کمیشن نے بتایا ہے کہ اس وسائل کی فراہمی کےلیے یکم جنوری سے امور شروع کر دیئے جائیں گے۔
کمیشن کے نائب صدر فرانس ٹمر مین نے بتایا ہے کہ یہ مالی امداد ترکی میں موجود شامی مہاجرین کی روز مرہ کی زندگی اور ان کی سماجی و معاشی حالات بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی ۔
ٹمر مین نے کہا کہ یورپی یونین ۔ترکی مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کےلیے تعاون کو بڑھائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مالی امداد کی یہ رقم برطانیہ،جرمنی،فرانس،اٹلی اور اسپین فراہم کریں گے۔
دریں اثنا ، 29 نومبر کو اس موضوع پر برسلز میں یورپی یونین اور ترکی کا اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا جس میں وزیراعظم داود اولو شرکت کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں