امریکی بینک نے سود کی شرح بڑھا دی،عالمی منڈیاں سست روی کا شکار

عالمی منڈیاں اس ہفتے کی ابتدا سے بالخصوص سست روی کا شکار نظر آتی ہیں جس کی وجہ سے امریکی مرکزی بینک کی طرف سے سود کی شرح میں اضافے کو بتایا جا رہا ہے

415874
امریکی بینک نے سود کی شرح بڑھا دی،عالمی منڈیاں سست روی کا شکار

عالمی منڈیاں اس ہفتے کی ابتدا سے بالخصوص سست روی کا شکار نظر آتی ہیں جس کی وجہ سے امریکی مرکزی بینک کی طرف سے سود کی شرح میں اضافے کو بتایا جا رہا ہے۔
بتایا گیا ہےکہ امریکی بینک کے زیر تحویل دس سالہ مدت کے بانڈز کی سود کی شرح 2٫33 سے بڑھ کر 2٫34 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ روز ڈاو جونز اور نیس ڈیک کے انڈیکس میں 0٫32 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔
اس صورت حال کے پیش نظر جرمن اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ ڈاکس کے سودوں میں 0٫70 فیصد اور برطانوی ایف ٹی سی ای کے ایک سو انڈیکس میں 0٫35 کی کمی دیکھنے میں آئی ۔
ایشیائی منڈیوں میں جاپانی نیکی 225 کے انڈیکس میں ملا جلا رحجان رہا جس کے بر عکس چین کے شنگھائی اسٹاک ایکسچینج کے سودوں کی قدر و قیمت میں 0٫1 فیصد کمی واقع ہوئی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں