یونان اگر ہمارا کہا مانے تو دو بلین یورو مل سکتے ہیں:یوروزون

یورو گروپ نے امدادی پیکیج کی دو بلین یرور کی قسط دینےکےلیے یونان پر زور دیا ہے کہ وہ ضروری اقدامات کرے

414419
یونان اگر ہمارا کہا مانے تو دو بلین یورو مل سکتے ہیں:یوروزون

یورو گروپ نے امدادی پیکیج کی دو بلین یرور کی قسط دینےکےلیے یونان پر زور دیا ہے کہ وہ ضروری اقدامات کرے ۔
برسلز میں یکجا یورو زون کے وزرائے خزانہ نے اس بات پر اتفاق رائے کیا کہ یونان کو دو بلین یورو کی قسط دینے کےلیے اصلاحات نافذ کرنے کی مہلت دی جائے ۔
یورو زون کے وزرا کا کہنا ہےکہ یونان کے پاس ایک ہفتہ ہے اور اگر اُس نےاس مدت میں ضروری اصلاحات نافذ کر دیں تو اسے دو بلین یورو مل سکتے ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ ہفتے یور پ کے مرکزی بینک نے اعلان کیا تھا کہ یونان کے چار بڑے بینکوں کوسرمائے میں توازن پیدا کرنے کےلیے اس سال کے آخر تک 14 بلین یورو کی ضرورت ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں