لندن، ہزاروں مظاہرین کی وزارت داخلہ کی طرف مارچ

لندن میں مفت تعلیم اور تعلیمی قرضوں کے خاتمے کے مطالبے کے ساتھ ہزاروں مظاہرین نے وزارت داخلہ کی عمارت کی طرف مارچ کی

410976
لندن، ہزاروں مظاہرین کی وزارت داخلہ کی طرف مارچ

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں مفت تعلیم اور تعلیمی قرضوں کے خاتمے کے مطالبے کے ساتھ ہزاروں مظاہرین نے وزارت داخلہ کی عمارت کی طرف مارچ کی۔
حزب اختلاف لیبر پارٹی نے بھی حکومت کو طالبعلموں اور آنے والی نسلوں کی توہین کرنے کا قصور وار ٹھہراتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کے ساتھ تعاون کیا۔
طالبعلموں میں سے بعض گروپوں نے وزارت داخلہ کی عمارت پر رنگ پھینکا اور اس کے قریب واقع بعض دیگر سرکاری عمارتوں میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
پولیس نے پبلک آرڈر کو خراب کرنے کے الزام میں بعض طالبعلموں کو حراست میں لے لیا۔
تاہم برطانیہ کی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ہم بجٹ کے خساروں کو پورا کرنے پر مجبور ہیں لہٰذا یونیورسٹی قرضوں کا خاتمہ موضوع بحث بھی نہیں ہو سکتا۔
طالبعلموں نے 17 نومبر کو دوبارہ لندن میں مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں