لیما میں آئی ایم ایف ۔ ورلڈ بینک کے اجلاس

نائب وزیر اعظم جودت یلماز نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے مالی اداروں کی پالیسیوں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں

390867
لیما میں آئی ایم ایف ۔ ورلڈ بینک کے اجلاس

نائب وزیر اعظم جودت یلماز نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اعلی سطحی حکام کے لیے روایتی طور پر کی جانے والی فوٹو گرافی میں حصہ لیا۔
آئی ایم ایف ۔ ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس اور جی۔20 مذاکرات کے دائرہ کار میں پیرو کے دارالحکومت لیما میں موجود یلماز نے آئی ایم ایف کے عہدیداروں کے ہمراہ تصاویراتروائیں۔
نائب وزیر اعظم نے علاوہ ازیں ایک پریس کانفرس کا اہتمام کرتےہوئے جی۔20 کی گزشتہ شام منعقدہ اموری ضیافت کے دوران لیے گئے فیصلوں پر اپنے جائزے پیش کیے۔
انہوں نے بعد ازاں آئی ایم ایف اور فنانس کمیٹی کے 32 ویں اجلاس میں شرکت کی۔ جہاں پر یلماز نے ترکی، آسڑیا، بیلا روس، جمہوریہ چیک، کوسوو، سلوواکیہ اور سلووینیا پر مشتمل ملکوں کے گروپ کے نمائندے کی حیثیت سے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی شرح نمو درمیانی سطح پر ہے، ملکوں اور خطوں کے درمیان شرح نمو کے حوالے سے عدم توازن تا حال برقرا ر ہے۔
لیما میں مصروفیات کے دائرہ کار میں یلماز شعبہ فنانس سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات سے بھی ملاقاتیں سر انجام دے رہے ہیں۔


 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں