پاکستان کیلئے 502 ملین ڈالر قرض کی قسط منظور

آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے لئے آٹھویں قسط کی منظوری کے بعد پاکستان کو 50 کروڑ ڈالررواں ہفتے کے دوران موصول ہو جائیں گے۔ قسط کی وصولی کے بعد ذرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 19 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کرجائیں گے

347823
پاکستان کیلئے 502 ملین ڈالر قرض کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان کے لئے 502 ملین ڈالر قرض کی آٹھویں قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے لئے آٹھویں قسط کی منظوری کے بعد پاکستان کو 50 کروڑ ڈالررواں ہفتے کے دوران موصول ہو جائیں گے۔ قسط کی وصولی کے بعد ذرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 19 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کرجائیں گے۔ واضع رہے کہ ستمبر 2013 میں آئی ایف نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لئے تین سال میں 6 ارب 18 کروڑڈالر دینے کا معاہدہ کیا تھا جس میں سے اب تک 4 ارب 54 کروڑ ڈالرپاکستان کو مل چکے ہیں۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں منعقد ہوا جس میں ادارے کے حکام نے پاکستان کے لئے قرض کی نویں قسط جاری کرنے کے معاملے کا جائزہ لیا۔
آئی ایم ایف کے اجلاس کے دوران پاکستان کی معاشی کارکردگی کے آٹھویں جائزے کے بعد 50 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض کی قسط جاری کرنے کی حتمی منظوری دے دی گئی۔
خیال رہے کہ سال 2013 میں غیر ملکی ادائیگیوں کے دباو کو دیکھتے ہوئے عالمی مالیاتی ادارے نے مجموعی طور پرپاکستان کے لیے چھیاسٹھ ارب ڈالر قرض کی منظوری دی تھی، جس میں سے چار ارب ڈالرسے زائد پاکستان کو مل چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اس قرض کا مقصد پاکستان کے مالیاتی خسارے کو کم کرنا بتایا جارہا ہے جبکہ ملک میں جاری توانائی کے بحران سے نمٹنے اور بجلی کی کمی کو پورا کرنا بھی اس کی ترجیحات میں شامل ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں