عالمی بینک کی طرف سے ترک نظام صحت کے ساتھ تعاون

عالمی بینک نے " نظام صحت کو مضبوط بنانے اور اس کے ساتھ تعاون کرنے کے پروجیکٹ" کے سلسلے میں ترکی کے لئے 120 ملین یورو قرضے کی منظوری دینے کا اعلان کیا ہے

353346
عالمی بینک کی طرف سے ترک نظام صحت کے ساتھ تعاون

عالمی بینک کی طرف سے ترک نظام صحت کے ساتھ تعاون۔۔۔
عالمی بینک نے " نظام صحت کو مضبوط بنانے اور اس کے ساتھ تعاون کرنے کے پروجیکٹ" کے سلسلے میں ترکی کے لئے 120 ملین یورو قرضے کی منظوری دینے کا اعلان کیا ہے۔
عالمی بینک کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پروجیکٹ کا مقصدبعض غیر متعدی بیماریوں کا سدباب کرنا، سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی میں اضافہ کرنا اور وزارت صحت کی دلائل پر مبنی پالیسی کی تشکیل میں بہتری لانا ہے۔
قرضے کی قسطیں پہلے پانچ سال کے بعد 10 سال میں ادا کی جائیں گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں