بحر روم کا سب سے بڑا قدرتی گیس کا ذخیرہ

مصر کے کھلے سمندر میں بحر روم کے اس وقت تک کے سب سے بڑے قدرتی گیس کے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے

372115
بحر روم کا سب سے بڑا قدرتی گیس کا ذخیرہ

بحر روم کا سب سے بڑا قدرتی گیس کا ذخیرہ۔۔۔
مصر کے کھلے سمندر میں بحر روم کے اس وقت تک کے سب سے بڑے قدرتی گیس کے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے۔
ایک اطالوی توانائی کی فرم کی طرف سے منتخب کردہ 100 کلو میٹر کے علاقے میں 850 بلین مکعب میٹر قدرتی گیس کے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے۔
شُرُک کے علاقے سے دریافت ہونے والے یہ ذخائر خشکی سے 190 کلو میٹر کی مسافت پر اور زیر زمین ایک ہزار 450 میٹر کی گہرائی میں ہیں۔
قدرتی گیس کو اوّلین طور پر مصر کی اندرون ملک توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے اور توانائی کے موضوع پر ملک کے بیرونی ممالک پر انحصار کو ختم کرنے کے لئے استعمال کئے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہِ مارچ میں برطانوی توانائی کی کمپنی BP نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ مصر میں قدرتی گیس کی تلاش کے لئے 12 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
بحر روم میں سال 2010 میں اسرائیل کے کھلے سمندر میں بھی قدرتی گیس کے ذخائر کی دریافت ہوئی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں