یونان کا کریڈٹ ریٹ منفی ٹرپل سی سے بڑھ کر پلس ٹرپل سی ہو گیا

ملک کے نادہندہ ہونے کے خطرے میں کمی ہو نے کی وجہ سے منفی ٹرپل سی کے کریڈٹ ریٹ کو بڑھا کر پلس ٹرپل سی کر دیا گیاہے۔ اسٹینڈرڈ اینڈ پوئرز

383755
یونان کا کریڈٹ ریٹ منفی ٹرپل سی سے بڑھ کر پلس ٹرپل سی ہو گیا

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ کمپنی اسٹینڈرڈ اینڈ پوئرز نے یونان کے درجے کو منفی ٹرپل سی سے بڑھا کر پلس ٹرپل سی کر دیا ہے۔
اسٹینڈرڈ اینڈ پوئرز کی سرکاری انٹر نیٹ سائٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے نادہندہ ہونے کے خطرے میں کمی ہو نے کی وجہ سے منفی ٹرپل سی کے کریڈٹ ریٹ کو بڑھا کر پلس ٹرپل سی کر دیا گیاہے۔
بیان کے مطابق ملک کے کریڈٹ ریٹ کے منفی تائثر کو بھی اسٹیبل تائثر میں تبدیل کر دیا گیاہے۔ اس کے علاوہ پلس ٹرپل سی کے درجے کا کریڈٹ ریٹ 12 ماہ میں احتمالی خطرات کی اور اس صورتحال میں کریڈٹ ریٹ میں کمی کے خطرے کے بہت زیادہ قوی نہ ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں