یونان اور یورو زون کے وزرائے خزانہ میں رسہ کشی

یورو زون کے وزرائے خزانہ نے تین سال کے لیے نئے ریسکیو پیکیج کے لیے رجوع کرنے والے ملک یونان کی اصلاحات کو ناکافی قرار دے دیا ہے۔ یورپی رہمنا آج ایک اہم حتمی سمٹ میں یونان کے یورو زون سے ممکنہ اخراج کو روکنے کے لیے مل رہے ہیں

379087
یونان اور یورو زون کے وزرائے خزانہ میں رسہ کشی

یونان اور یورو زون میں ابھی تک کوئی مفاہمت قائم نہیں ہوسکی ہے۔
یورو زون کے وزرائے خزانہ نے تین سال کے لیے نئے ریسکیو پیکیج کے لیے رجوع کرنے والے ملک یونان کی اصلاحات کو ناکافی قرار دے دیا ہے۔
یورپی رہمنا آج ایک اہم حتمی سمٹ میں یونان کے یورو زون سے ممکنہ اخراج کو روکنے کے لیے مل رہے ہیں۔
مالی مشکلات کے شکار اس ملک کے لیے نئے بیل آؤٹ پیکج پر وزرائے خزانہ کی سطح پر کل ہفتے کو ’انتہائی پیچیدہ‘ مذاکرات منعقد ہوئے، جن میں کوئی اتفاقِ رائے سامنے نہ آ سکا۔
مشترکہ کرنسی یورو استعمال کرنے والے انیس ممالک کے بلاک کی کوشش ہے کہ وہ یونان کے ساتھ کسی ڈیل پر پہنچ جائیں۔ کچھ یورپی ممالک ایتھنز حکومت سے زیادہ مطالبات کر رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جرمنی کی طرف پیش کردہ ایک تجویز میں یونان کے یورو زون سے عارضی اخراج کی بات کی گئی ہے جبکہ فن لینڈ نے مبینہ طور پر یونان کو کسی بھی قسم کی مزید امداد فراہم کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے
یونان نے یورپی یونین کو آئندہ تین سال کے دوران 60 ارب ڈالر قرض کی درخواست دی ہے۔
اتوار کو یورپی یونین کے تمام 28 رہنما ایک ہنگامی سربراہ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ آیا یونانی حکومت کے مجوزہ اقتصادی منصوبے کو منظور کریں یا نہیں۔ کچھ یورپی رہنماؤں کا خیال ہے کہ یونان کے پاس ان کے مطالبات پورے کرنے کا یہ آخری موقع ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں