علاقے میں مسائل کے باوجود ترکی برآمدات میں اضافہ کر رہا ہے

اطراف کے ممالک میں درپیش مشکلات کے باوجود ترکی نے اپنی برآمدات میں اضافہ کیا ہے اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں بھی 30 فیصد کی شرح سے بہتری لائی گئی ہے: نہات زیبک چی

338222
علاقے میں مسائل کے باوجود ترکی برآمدات میں اضافہ کر رہا ہے

علاقے میں مسائل کے باوجود ترکی برآمدات میں اضافہ کر رہا ہے۔۔۔
ترکی کے وزیر اقتصادیات نہات زیبک چی نے ازمیر میں افطاری میں کاروباری حضرات کے ساتھ ملاقات کی۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اطراف کے ممالک میں درپیش مشکلات کے باوجود ترکی نے اپنی برآمدات میں اضافہ کیا ہے اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں بھی 30 فیصد کی شرح سے بہتری لائی گئی ہے۔
زیب کچی نے کہا کہ اقتصادی صورتحال اس حالت میں ہے کہ اگر ضرورت پڑنے پر تازہ انتخابات کروائے جاتے ہیں تو اقتصادیات ان کا بوجھ اٹھا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ "کولیشن کے لئے ہمارے دروازے مکمل طور پر کھلے ہیں اور ہم ہر طرح کے مذاکرات کے لئے حاضر ہیں"۔
زیب کچی نے کہا کہ "ہم کسی نئے انتخابات کے خواہش مند نہیں ہیں لیکن اگر انتخابات ہوتے بھی ہیں تو تشویش کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ ترکی کی اقتصادیات نہایت درجہ مضبوط ہے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں