یونان کا کریڈٹ ریٹ ٹرپل سی پلس سے گر کر ٹرپل سی ہو گیا
بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ کمپنی اسٹینڈرڈ اینڈ پوئرز نے یونان کے طویل المدت کریڈٹ ریٹ کو ٹرپل سی پلس سے گرا کر ٹرپل سی کر دیا
بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ کمپنی اسٹینڈرڈ اینڈ پوئرز نے یونان کے طویل المدت کریڈٹ ریٹ کو ٹرپل سی پلس سے گرا کر ٹرپل سی کر دیا ہے۔
اس کی وجہ، یونانی حکومت کے قرضہ فراہم کرنے والوں کے ساتھ کسی سمجھوتے پر نہ پہنچ سکنے کو دکھایا گیا ہے۔
بیان میں ان الفاظ کو جگہ دی گئی ہے :
ہمارے مطابق نامینل گراس ڈومیسٹک پراڈکٹ کی حالت میں کوئی بہتری نہیں ہو سکتی اور اگر پبلک سیکٹر اصلاحات میں اضافہ نہیں کرتا تو یونان کے آئندہ 12 ماہ کے دوران تجارتی قرضہ جات کو ادا نہ کرسکنے کی پوزیشن میں آنے کا احتمال موجود ہے۔
یونان کے اپنے قرضہ فراہم کرنے والوں کے ساتھ تعلقات اور پالیسی استحکام کے بارے میں غیر یقینی صورتحال ملکی اقتصادیات پر ایک بوجھ بن رہی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں قرضہ فراہم کرنے والوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ ہو بھی جائے تو بھی ہمارا نہیں خیال کہ یونان قرضے کی ادائیگی کو ماہِ ستمبر کے بعد کر سکے گا۔
متعللقہ خبریں
وزیر خزانہ کے برطانوی چیتھم ہاؤس میں ترک معیشت پر جائزے
ترکیہ کی قوتِ خرید کی برابری کے اعتبار سے دنیا کی 11ویں بڑی معیشت ہے