دنیا کے پانچ بڑے بینکوں کو ریکارڈ جرمانہ

متحدہ امریکہ میں بینکوں کو کرپشن کیوجہ سے تقریباً 6 ارب ارب ڈالر ادا کرنے کی سزا دی گئی ہے

282945
دنیا کے پانچ بڑے بینکوں کو ریکارڈ جرمانہ


دنیا کے پانچ بڑے بینکوں کو ریکارڈ جرمانہ ادا کرنے کی سزا دی گئی ہے ۔
متحدہ امریکہ میں بینکوں کو کرپشن کیوجہ سے تقریباً 6 ارب ارب ڈالر ادا کرنے کی سزا دی گئی ہے ۔امریکہ کی وزارت انصاف اور فیڈرل بینک کیطرف سے جاری تحریری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑے بینکوں میں شامل سٹی گروپ ،جے پی مارگن چیس ،بارکلیز،یو بی ایس اور رائل بینک آف سکاٹ لینڈ نے عالمی زر مبادلہ کی منڈی میں ہیرا پیری کرنے کے الزامات کو قبول کر لیا ہے ۔یہ بینک نگران اداروں کو 5٫6 ارب ڈالر ادا کریں گے ۔ ان بینکوں نے 2007 سے لیکر 2013 تک آپس میں خفیہ اشتراک کرتے ہوئے پانچ ٹریلین ڈالر کے یومیہ ٹریڈنگ حجم رکھنے والی منڈیوں کے زر مبادلہ کے ایکسچینج ریٹ کو اپنی مرضی سے تبدیل کیا ہے ۔
امریکہ کی وزیر انصاف لوریٹا لنچ نے اس موضوع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ بینکوں نے 2007 سے لیکر ابتک تقریباً ہر روز سپیشل الیکٹرونک چیٹ روم میں ایکسچینج ریٹ میں ہیرا پھیری کی ہے جس سے دنیا کے کئی علاقوں میں بے شمار صارفین اور اداروں کو نقصان پہنچا ہے ۔
امریکی وزارت انصاف نے بینک آف امریکہ کو دیگر پانچ بینکوں کیخلاف شروع کردہ تفتیش میں شامل نہیں کیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں