2015 میں پاکستان کی معاشی نمو 5٫1 فیصد ہوگی: اقوام متحدہ

پاکستان میں سیاسی استحکام کے ساتھ ہی اقتصادی استحکام نے بھی جگہ بنانی شروع کردی ہے۔اقوام متحدہ نے ایشیا اور بحرالکاہل کے لیے اقتصادی اور سماجی جائزہ رپورٹ میں پاکستان میں اقتصادی نمو 2015ء میں 5.1 فیصد تک بڑھنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے

275448
2015 میں پاکستان کی معاشی نمو 5٫1 فیصد ہوگی: اقوام متحدہ

پاکستان میں سیاسی استحکام کے ساتھ ہی اقتصادی استحکام نے بھی جگہ بنانی شروع کردی ہے۔اقوام متحدہ نے ایشیا اور بحرالکاہل کے لیے اقتصادی اور سماجی جائزہ رپورٹ میں پاکستان میں اقتصادی نمو 2015ء میں 5.1 فیصد تک بڑھنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
رپورٹ میں افراط زر میں کمی آنے اور بجٹ خسارہ پر قابو پانے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں نمایاں بہتری آئی جبکہ پاکستان میں مارکیٹ کے اعتماد میں بہتری دکھائی دیتی ہے۔
سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اقتصادی نمو 2014ء میں بڑھ کر 4.1 فیصد ہوگئی جو گزشتہ تین برسوں میں اوسطاً 3.4 فیصد تھی۔
دریں اثناء بینکاک میں سروے کا اجراء کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سماجی و اقتصادی کمیشن برائے ایشیا و بحرالکاہل (ای ایس سی اے پی) کی ایگزیکٹو سیکریٹری ڈاکٹر شمشاد اختر نے معیاری نمو کے فروغ اور خطے میں مشترکہ خوشحالی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں