کرغزستان یوریشیا اقتصادی یونین کا رکن منتخب

روس،بیلاروس اور قازقستان کی جانب سے تشکیل کردہ اس یونین میں آرمینیا کے بعد اب کرغزستان بھی شامل ہو گیا ہے

268046
کرغزستان یوریشیا اقتصادی یونین کا رکن منتخب

کرغزستان یوریشیا اقتصادی یونین کا رکن بن گیا ۔
روس،بیلاروس اور قازقستان کی جانب سے تشکیل کردہ اس یونین میں آرمینیا کے بعد اب کرغزستان بھی شامل ہو گیا ہے۔
ماسکو میں منعقدہ یوریشیا اقتصادی کونسل کے اجلاس میں صدر ولادیمیر پوٹین ، بیلاروس کے صدر الیسینڈر لوکاشینکو،کرغز صدر الماز بیگ عطام بائیف ،قازقستان کے صدر نور سلطان نظر بائیف اور آرمینیا کے صدر سرج سارکیسیان سمیت یوریشیا اقتصادی کمیشن کے صدر وکٹر ہریس تینکو نے بھی شرکت کی ۔
اجلاس کے دوران کرغزستان کو یونین کا رکن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
اس موقع پر قازق صدر نظر بائیف نے تجویز پیش کی کہ ترکی کو بھی اس یونین کا حصہ بننا چاہیئے جس کاذکر بذات خود صدر رجب طیب ایرودان نے اپنے دورہ قازقستان کے دوران مجھ سے کیا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں