روس اور ارجنٹائن کے درمیان تعاون کے نئے معاہدے

صدر روس ولادیمیر پوتین اور ارجنٹائن کی صدر کرسٹینا فرنانڈز کرشنر نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے قیام سے متعلق معاہدے پر دستخط کر دئیے میں

248401
روس اور ارجنٹائن کے درمیان تعاون کے نئے معاہدے

صدر روس ولادیمیر پوتین اور ارجنٹائن کی صدر کرسٹینا فرنانڈز کرشنر نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے قیام سے متعلق معاہدے پر دستخط کر دئیے میں۔
ماسکو میں ہوئی اس ملاقات میں کہا گیا کہ اس معاہدے سے روس اور ارجنٹائن کے تعلقات کو ایک نئی سمت ملے گی ۔
صدر پوٹین نے اعلان کیا کہ روس، ارجنٹائن کو جدید ترین جوہری ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
اس موقع پر روس اور ارجنٹائن کے مابین جوہری بجلی گھر کی تعمیر کے منصوبہ کی تیاری کے سمجھوتے پر بھی دستخط کئے۔
روس اور ارجنٹائن کے سربراہوں نے اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کرنے سمیت یوکرینی بحران سے متعلق منسک معاہدے پر عمل درآمد کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلہ کو صرف پرامن طریقے سے حل کیا جانا ممکن ہے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں