فرانس:اقتصادی پالیسیوں کےخلاف متعدد شہروں میں مظاہرے

فرانس میں حکومت کی سخت گیر پالیسیوں اور وزیر اقتصادی امور امانویل ماکرون کی طرف سے تیار کردہ پیکیج کے خلاف مظاہرہ کیا گیا

232849
فرانس:اقتصادی پالیسیوں کےخلاف متعدد شہروں میں مظاہرے

فرانس میں حکومت کی سخت گیر پالیسیوں اور وزیر اقتصادی امور امانویل ماکرون کی طرف سے تیار کردہ پیکیج کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ۔
پیرس سمیت ملک کے متعدد شہروں میں اس پیکیج کے خلاف پیدل مارچ کیا گیا ۔
مظاہروں میں صدر فرانسواں اولاند اور وزیراعظم مانویل والز کے خلاف نعرے لگائے گئے ۔
بعض دفاتر اور کاروباری مراکز میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف ہڑتال بھی کی گئی ۔
واضح رہے کہ فرانس میں کیے جانے والے حالیہ سروے کے مطابق ، اقتصادی کساد بازاری ، بجٹ خسارے اور بے روزگاری میں اضافے کو روکنے میں ناکام سوشلسٹ پارٹی کے ووٹوں کی تعداد 20 فیصد کم ہو گئی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں