یونان کے پاس وقت کم ہے : یورپی یونین

یورپی یونین کے یورو زون کے رہنماوں نے گزشتہ روز یونان پر یہ واضح کیا کہ ان کے اور یونانی بائیں بازو کی نئی مخلوط حکومت کی طرف سے طے شدہ مالیاتی اصلاحات پر عملدرآمد کے سلسلے میں وقت اور صبر کم ہوتا جا رہا ہے

273172
 یونان کے پاس  وقت کم ہے : یورپی یونین

یورپی یونین کے یورو زون کے رہنماوں نے گزشتہ روز یونان پر یہ واضح کیا کہ ان کے اور یونانی بائیں بازو کی نئی مخلوط حکومت کی طرف سے طے شدہ مالیاتی اصلاحات پر عملدرآمد کے سلسلے میں وقت اور صبر کم ہوتا جا رہا ہے۔
جرمن دارالحکومت برلن اور برسلز میں یورپی یونین کے صدر دفاتر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شدید مالیاتی بحران کے شکار ملک یونان کے پاس اس کام کے لیے وقت تیزی سے ختم ہوتا جا رہا ہے کہ وہ یا تو اربوں یورو کے ہنگامی قرضے دینے والوں کے ساتھ طے شدہ اقتصادی اصلاحات کے جامع پروگرام پر عمل کرے یا پھر نقد سرمائے کی تقریباﹰ یقینی عدم دستیابی کے لیے تیار رہے جس کا نتیجہ ایتھنز کے یورپی مشترکہ کرنسی یورو سے اخراج کی صورت میں بھی نکل سکتا ہے۔
یورپی یونین کی ایک دو روزہ سربراہی کانفرنس گزشتہ شام سے برسلز میں شروع ہو ئی۔
یونانی وزیر اعظم الیکسِس سِپراس اس کانفرنس سے قبل جرمنی اور فرانس کے سربراہان کے علاوہ یورپی یونین کے مرکزی اداروں کے سربراہان کے ساتھ ایک علیحدہ ملاقات کی درخواست بھی کر چکے ہیں تاکہ ایک بار پھر ان رہنماؤں پر واضح کر سکیں کہ یونان کو اپنے ذمے مالی ادائیگیوں کے قابل رہنے کے لیے قلیل المدتی بنیادوں پر ہنگامی فنڈز کی اشد ضرورت ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں