قرضوں کی ادائیگی میں نرمی برتی جائے:یونان

بھاری قرضوں میں پھنسے ملک یونان نے یورو زون سے درخواست کی ہے کہ وہ فراہم کردہ امدادی پیکیج کی مدت میں 6 ماہ کی مزید توسیع کرے

223764
قرضوں کی ادائیگی میں نرمی برتی جائے:یونان

بھاری قرضوں میں پھنسے ملک یونان نے یورو زون سے درخواست کی ہے کہ وہ فراہم کردہ امدادی پیکیج کی مدت میں 6 ماہ کی مزید توسیع کرے۔
یونان کا مطالبہ ہے کہ اسے فراہم کردہ 240 بلین یورو کے پیکیج کی ادائیگیوں میں نرمی برتی جائے۔
وزیر خزانہ یانس واروفاکس نے اس سے پیشتر بیان میں کہا تھا کہ ہماری تجاویز یونان اور یورپی یونین دونوں کے مفاد میں ہونگی ۔
واضح رہے کہ یونان اور یورو زون کے وزرائے خزانہ نے رواں ہفتے میں ملاقات کی تھی جو کہ بغیر کسی نتیجے کے ناکام ہو گئی تھی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں