یونان قرضوں کے بارے میں اپنا رد عمل درست کرے: جرمنی

یونان ،یورو زون کے اعلیٰ وفود سے اس مطالبے کے ساتھ ملاقاتوں میں مصروف ہے کہ اُس کے معاشی بحران کے حل کے لیے دیے جانے والے قرضوں کی شرائط میں تبدیلیاں لائیں جائیں

220668
یونان قرضوں کے بارے میں اپنا رد عمل درست کرے: جرمنی

یونان ،یورو زون کے اعلیٰ وفود سے اس مطالبے کے ساتھ ملاقاتوں میں مصروف ہے کہ اُس کے معاشی بحران کے حل کے لیے دیے جانے والے قرضوں کی شرائط میں تبدیلیاں لائیں جائیں۔
خبر کے مطابق، اس بات چیت کی ناکامی کی صورت میں یونان کا یورو زون سے اخراج بھی ممکن ہے۔ یونان میں انتہائی بائیں بازو کی جماعت کی حکومت بننے کے بعد اس بات کے خدشات ہیں کہ یونان اپنے مالی بحران سے نمٹنے کے لیے دی جانے والی ہنگامی مدد کے حوالے سے طے شدہ معاہدے میں تبدیلی چاہتا ہے۔
گزشتہ روز ہونے والے اس اہم اجلاس میں جرمن وزیر خزانہ وولف گانگ شوئبلے بھی شریک تھے جن کا اس بارے میں لہجہ انتہائی سخت تھا ۔
واضح رہے کہ جرمنی نئی یونانی حکومت پر الزام لگا رہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں غیرذمہ دارانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں