ترکی سرمایہ کاری کے لئے ایک اہم مرکز ہے

ڈینامزم اور ترقی کا ہدف رکھنے والے سرمایہ کاروں کے لئے ترقی پذیر ممالک میں سے سب سے اہم ملک ترکی ہے

214096
ترکی سرمایہ کاری کے لئے ایک اہم مرکز ہے

ترکی سرمایہ کاری کے لئے ایک اہم مرکز ہے۔۔۔
ترکی کے نائب وزیر اعظم علی باباجان نے کہا ہے کہ ڈینامزم اور ترقی کا ہدف رکھنے والے سرمایہ کاروں کے لئے ترقی پذیر ممالک میں سے سب سے اہم ملک ترکی ہے۔
باباجان نے استنبول میں منعقدہ بین الاقوامی فنانس انسٹیٹیوٹ اجلاس میں شرکت کی اور اپنے خطاب میں انہوں نے ترکی کی علاقائی اہمیت اور یہاں سرمایہ کاری کے مواقع کی طرف توجہ مبذول کروائی۔
استنبول کو بین الاقوامی مالیاتی مرکز بنانے کے بارے میں جاری کوششوں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے باباجان نے کہا کہ آئندہ 4 سالوں کے لئے ایک وسیع اسٹرکچرل اصلاحات کا پروگرام تیار کیا گیا ہے اور اس سے متعلقہ 25 موضوعات پر ایک ہزار 200 سے زائد عملی پلان تیار کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ترکی کی جی ۔200 کی ٹرم چئیر مین شپ کی وجہ سے بین الاقوامی مالیاتی انسٹیٹیوٹ اجلاس کا انعقاد استنبول میں ہوا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں