تیل کی قیمتوں میں کمی امریکی معیشت کو سہارا دے گی: امریکی بینک

امریکی فیڈرل ریزرو بینک نے دسمبر 2014 کی جائزاتی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کی رو سے تیل کی قیمتوں میں کمی سے امریکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا

177380
تیل کی قیمتوں میں کمی امریکی معیشت کو سہارا دے گی: امریکی بینک

امریکی فیڈرل ریزرو بینک نے دسمبر 2014 کی جائزاتی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ، تیل کی قیمتوں میں کمی سے امریکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔
اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملک میں افراطِ زر کی شرح طویل عرصے بعد دو فیصد کی سطح پر دوبارہ برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ توانائی کی قیمتوں میں کمی سے صارفی اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
امریکی بینک کا آئندہ اجلاس 27 جنوری کو ہوگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں