کرغزستان یوریشیا اقتصادی تنظیم میں شامل

کرغزستان یکم جنوری سے یوریشیا اقتصادی تنظیم کا رکن بن گیا ہے جس کے بعد اسے روس اور قازقستان سے گیس کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے

169893
کرغزستان یوریشیا اقتصادی تنظیم میں شامل

کرغزستان گزشتہ سال گیس کے شدید بحران کی وجہ سے مشکلات کا شکار تھا لیکن سالِ نو کے آغاز سے اُس کی یہ پریشانی دور ہو گئی ہے ۔
کرغزستان یکم جنوری سے یوریشیا اقتصادی تنظیم کا رکن بن گیا ہے جس کے بعد اسے روس اور قازقستان سے گیس کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔
گزشتہ سال ماسکو میں طے ہونے والے معاہدے کی رو سے اس سال یکم مئی کو کرغزستان یوریشیا کسٹم یونین میں بھی شامل ہو جائے گا۔
کرغز گیس کی روسی گیس پروم کو فروخت کے بعد اوزبکستان نے جنوبی کرغزستان کو گیس کی فراہمی بطور احتجاج بند کر دی تھی ۔
بعد ازاں گیس پروم اور اوزبک حکام کے درمیان مفاہمت کے نتیجے میں کرغزستان کو گیس کی فراہمی گزشتہ تیس دسمبر کو بحال کر دی گئی تھی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں