امریکی مالی اعداد و شمار مالی منڈیوں کے رحجان کا تعین کریں گے

امریکہ میں سال کی تیسری سہہ ماہی کے مالی اعداد و شمار سمیت ملکی شرح نمو عالمی مالی منڈیوں کے رخ کا تعین کرنے میں معاون ثابت ہوں گی

157043
 امریکی مالی اعداد و شمار مالی منڈیوں کے رحجان کا تعین کریں گے

عالمی مالی منڈیاں امریکہ کی شرح نمو کے اعداد و شمار کی منتظر ہیں۔
عالمی منڈیاں عمومی طور پر مثبت رحجان کا مظاہرہ کر رہی ہیں تو امریکہ کی سال کی تیسری چوتھائی کی مجموعی پیداوار سمیت دیگر اقتصادی اعداد و شمار مالی منڈیوں کے رخ کا تعین کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
امریکہ میں کل اعلان کردہ مکانات کی فروخت کے اعداد شمار کے توقع سے کم سطح پر ہونے کے باوجود دس سالہ مدت کے بانڈز کی شرح سود میں قابل ذکر حد تک تبدیلی نہیں آئی۔
تجزیہ کار وں کا کہنا ہے کہ آج امریکہ کا مالی ایجنڈہ کافی مصروف گزرے گا، خاصکر تیسری چوتھائی کی مجموعی ملکی پیداوار مالی منڈیوں کے رحجان کا تعین کرنے میں ثابت ہو سکے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں