پی آئی اے کے کرایوں میں کمی
پی آئی اے نے جہاز کے ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے بعد اندرون و بیرون ملک پروازوں کے کرایوں میں بھی کمی کردی ہے
پی آئی اے نے جہاز کے ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے بعد اندرون و بیرون ملک پروازوں کے کرایوں میں بھی کمی کردی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق، اندرون ملک پروازوں کے کرائے میں 2 سے ڈھائی ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے اوربیرون ملک پروازوں میں لندن کے کرایوں میں 10 ہزار روپے تک کی غیر معمولی کمی کی گئی ہے اس کے علاوہ مانچسٹر اور کوپن ہیگن کی بین الاقوامی پروازوں کے کرائے 5 سے 6 ہزار روپے تک کم کیے گئے ہیں۔
پی آئی اے کا کہنا تھا کہ کرایوں میں کمی دوپہر اور شام کی پروازوں کے لیے کی گئی ہے جب کہ صبح کے اوقات میں کراچی سے چلنے والی پروازوں کے کرائے کم نہیں کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے جس کے باعث حکومت نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی کمی کی ہے۔
متعللقہ خبریں
وزیر خزانہ کے برطانوی چیتھم ہاؤس میں ترک معیشت پر جائزے
ترکیہ کی قوتِ خرید کی برابری کے اعتبار سے دنیا کی 11ویں بڑی معیشت ہے