سمجھوتہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے

ترکی اور روس کے درمیان سمجھوتہ متعدد جدتوں کے حوالے سے تاریخی اہمیت کا حامل ہے: زیبک چی

134647
سمجھوتہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے

ترکی کے وزیر اقتصادیات نہات زیبک چی نے روس کے صدر ولادی میر پوٹن کے دورہ ترکی کے دوران طے پانے والے تجارت میں فروغ کے سمجھوتے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ سمجھوتہ متعدد جدتوں کے حوالے سے تاریخی اہمیت کا حامل ہے"۔
کھوجا ایلی چیمبر آف کامرس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ سمجھوتہ ترکی اور روس کے درمیان تجارتی صلاحیت کو بلند درجے پر لانے کے لئے کیا گیا ہے اور اس میں آزاد تجارت کے موضوع پر سمجھوتے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
زیبک چی نے کہا کہ اس سمجھوتے میں پہلی دفعہ قومی کرنسی کے استعمال کو جگہ دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سمجھوتے کے دوران روس میں ترکی میں اور تیسرے فریق ممالک میں سرمایہ کاری کے لئے مشترکہ روس اور ترک سرمایہ کاری فنانس کے موضوع پر بھی غور کیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں